اوشن سپر مارٹ پر زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر سی بی سی کی کارروائی، جرمانہ عائد

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) عوامی صحت اور غذائی تحفظ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک رہائشی کی شکایت (سی بی سی شکایت نمبر 1441235) پر کارروائی کرتے ہوئے، سی بی سی کی فوڈ کنٹرول ٹیم نے ایم/ایس اوشن سپر مارٹ واقع 22-سی، بدر کمرشل، فیز 5، ڈی ایچ اے کا 16 اکتوبر 2025 کو معائنہ کیا۔یہ معائنہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی سی، جناب محمد عمر فاروق علی ملک کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لایا گیا، جنہوں نے تمام تجارتی اداروں میں صحت، صفائی اور لائسنسنگ کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

معائنے کے دوران متعدد سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں شامل ہیں:

.درست تجارتی لائسنس کی عدم موجودگی،

.عملے کے لمبے اور غیر صاف ناخن،

.شیلف اور ریفریجریٹر میں زائد المیعاد (Expired) اشیائے خوردونوش کی موجودگی،

.اور عملے کے طبی فٹنس سرٹیفیکیٹس کی عدم فراہمی۔

ان سنگین خلاف ورزیوں پر ایم/ایس اوشن سپر مارٹ کے انتظامیہ پر روپے 20,000/- کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام خامیاں فوری طور پر دور کریں اور صحت و صفائی کے تمام تقاضوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے واضح کیا ہے کہ عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور ایسی کارروائیاں چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی سی کی ہدایت کے مطابق باقاعدگی سے جاری رہیں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں