کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سی بی کیئر ایپ پر موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 5th کمرشل اسٹریٹ میں فٹ پاتھ کی مرمت اور پیورز کی تنصیب کا کام مکمل کر دیا۔ فٹ پاتھ پانی کی لائن بچھانے میں خراب ہوگیا تھا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے لیےمسلسل سرگرم عمل ہے۔