سڑکوں کی کارپیٹنگ تیزی سے جاری

خیابانِ شہباز، خیابانِ سحر اور دیگر اہم شاہراہوں پر کارپیٹنگ کا کام تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے دوسرے مرحلے میں شروع کیے گئے اہم شاہراہوں کے تعمیر نو کے کام کا کارپیٹنگ کا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔ ان شاہراہوں میں خیابانِ شہباز، خیابانِ سحر، خیابانِ بادبان، خیابانِ ہلال اور دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کی طرح، سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایات اور رہنمائی میں اس مرحلے میں بھی کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل، اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
اس وقت جن شاہراہوں پر کام جاری ہےان میں خیابانِ بدر، خیابانِ سحر، خیابانِ شہباز، خیابانِ شاہین، خیابانِ ہلال، خیابانِ بادبان، خیابانِ محافظ، صبا ایونیو، خیابانِ غازی، خیابانِ مسلم، خیابانِ مجاہد اور خیابانِ شمشیر شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
یہ منصوبہ صرف کارپیٹنگ تک محدود نہیں؛ اس میں فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش، لین مارکنگ اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں