اب معمر شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (CBC) کے دفتر میں سی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں ایک خصوصی سینیئر سٹیزنز ایریا قائم کر دیا گیا ہے۔
یہ خصوصی ایریا سی بی سی کے سی بی کیئر (CBCARE) سینٹر میں قائم کیا گیا ہے، جہاں معمر شہریوں کو سی بی سی کی تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کی شکایات کا اندراج بھی آسان اور فوری انداز میں کیا جا سکتا ہے، تاکہ انہیں بہتر اور بروقت سہولت میسر آ سکے۔