یکجہتی کے نعروں کی گونج

سی بی سی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پانچ فروری کو سی بی سی دفتر کے لان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سی بی سی کی اعلیٰ قیادت اور عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک ریلی بھی نکالی، جس کی قیادت سی بی سی کی اعلیٰ قیادت نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد اور حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے۔

ماحول “کشمیر بنے گا پاکستان”، “پاکستان زندہ باد”، “پاک آرمی زندہ باد” اور “انڈیا کشمیر سے نکل جا” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کی جدوجہد کے حق میں نعرے درج تھے۔

شرکاء نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ اور پُرامن جدوجہد کے لیے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور انھوں نےاقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں