سی بی سی کی جانب سے 125 خستہ حال عمارتوں کے خلاف فوری کارروائی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے اپنی حدود میں کیے گئے تفصیلی سروے کے بعد 125 عمارتوں کو خطرناک اور ناقص حالت میں قرار دیا ہے۔ یہ اقدام عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

CBC کی سروے رپورٹ کے مطابق، 51 عمارتیں دہلی کالونی، 16 مدنی آباد اور 7 لوئر گزری میں خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کالونی، چوہدری خلیق الزمان کالونی اور بکشن ولیج کے علاقوں میں بھی متعدد عمارتوں کو خستہ حال قرار دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر محترم محمد عمر فاروق علی ملک نے ذاتی طور پر ان خطرناک عمارتوں کا دورہ کیا اور فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

CBC نے تمام متعلقہ عمارتوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر عمارتیں خالی کریں تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

CBC کے ترجمان نے واضح کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا ذمہ دار نہیں ہوگا کیونکہ رہائشیوں کو پہلے ہی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ عمارتیں خالی کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں