ای آر ٹی کی بروقت کارروائی

ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کی جانب سے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن کی تھرڈ سن سیٹ اسٹریٹ میں نکاسی آب کی لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔

لائن کی تبدیلی سے علاقے میں نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئے گی اور رہائشیوں کو ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ای آر ٹی رہائشیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔ چاہے نکاسی آب کا مسئلہ ہو یا کوئی اور شہری مسئلہ, ای آر ٹی بروقت کارروائی کر کے مسائل کا تدارک کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں