کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 میں مین کمرشل ایونیو اور دیگر مقامات پر مین ہولز اور ڈرینز کی مرمت کی گئی اور ڈھکنے لگائے گئے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مین ہولز کی مرمت اور ڈھکنے لگانے کا کام پیشہ ورانہ مہارت سے انجام دیا۔ اس اقدام سے سڑکوں پر آمدورفت کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو ایک صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے۔