کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی)نے ڈی ایچ اے فیز 7، خیابان بادبان، لین 17 میں سڑک کی کارپیٹنگ مکمل کرلی ہے۔ تعمیر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا گیاہے۔سڑک کی درمیانی پٹی (میڈین) میں درخت لگانا اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ سڑک کی جدید طرز پر تعمیر سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی بہتری اور صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مصروفِ عمل ہے۔