کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ اے فیز 4 کی 9th کمرشل اسٹریٹ اور دیگر مقامات پر سیوریج اور ڈرینج لائنوں کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ان اقدامات کا مقصد ایک صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ سیوریج اور ڈرینج لائنوں کی تبدیلی سے خصوصاً بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہوگی ۔
سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ لائنوں کی تبدیلی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔