کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 1 کی 1st اسٹریٹ میں سڑک کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سڑک پر ویئرنگ کورس (Wearing Course) کی تہہ بچھائی گئی ہے۔ کام کے دوران تعمیراتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے سڑک کی کارپیٹنگ مقررہ وقت میں مکمل کی گئی ہے۔
اس سڑک کی تعمیر و مرمت سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور اسٹریٹ کی صفائی مزید بہتر انداز میں انجام دینے میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کی مختلف اسٹریٹس میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے، جس سے مکینوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی اور کلفٹن کنٹونمنٹ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید طرز کی سڑکوں کی تعمیر، صحت و صفائی کے بہتر انتظامات اور ایک خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔