لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کا کام شروع

سی بی سی کی جانب سےاہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو ، تزین و آرائش کا پہلا مرحلہ تکمیل کے آخری مراحل میں

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو اور تزین و آرائش کے کام کا پہلہ فیز تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ سی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت اور سرپرستی میں، پہلے مرحلے میں پانچ اہم شاہراہوں — خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو — سمیت دیگر چھوٹی سڑکوں کی تعمیرِ نو کا آغاز کیا گیا تھا۔
کارپیٹنگ کے لیے جدید مشینری استعمال کی گئی۔ کارپیٹنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد اب لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کی تعمیر، اور اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تزین و آرائش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ دیرپا، پھسلنے سے محفوظ اور ماحول دوست فٹ پاتھوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جارہا ہے۔سی بی سی کا عملہ چوبیس گھنٹے تعمیرِ نو کے کام کی نگرانی اور بروقت تکمیل میں مصروفِ عمل ہے۔
امید ہے کہ شاہراہوں کی تعمیرِ نو سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی اور گاڑی چلانے والوں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔ سی بی سی کے اس اقدام کو ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ سڑکوں کی مرمت کے دوران اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں