ڈیفنس ریزیڈنٹس سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن (ڈی ار ایس ڈبلو اے)کے صدر سید معیز شاہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی سی اس وقت بہترین کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کو جن مسائل کا سامنا تھا اب ان تمام مسائل کو نہایت احسن طریقے سے حل کیا جا رہا ہے اور کسی بھی شکایت پر فوری عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے سی بی سی کی جانب سے حال ہی میں چلائی جانے والی ہفتہ صفائی مہم کو ایک مثالی کاوش قرار دیا اور تمام رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ سی بی سی کے عملے سے تعاون کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔