سی بی سی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی فوری کارروائی

سن سیٹ بلیوارڈ روڈ سے متصل اسٹریٹ میں آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیڈ بریکر تعمیر کردیا گیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 2 میں سن سیٹ بلیوارڈ روڈ سے متصل ایک اسٹریٹ میں اسپیڈ بریکر تعمیر کر دیا۔سی بی کیئر ایپ پر موصول ہونے والی ایک شکایت میں مذکورہ سڑک پر آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیڈ بریکر کی تعمیر کی درخواست کی گئی تھی جس پر سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نشاندہی کردہ مقام پر اسپیڈ بریکر تعمیر کیا اور اس پر رنگ بھی کیاتاکہ وہ دور سے نمایاں ہو سکے۔
سی بی سی سی ای او کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں