کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے حال ہی میں چلائی گئی ہفتہ صفائی مہم کو کلفٹن کے رہائشیوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔ مینجمنٹ کنسلٹنٹ ندیم ڈی خان نے سی بی سی کے صفائی کے لیے اقدامات کو خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر سی ویو کی صفائی ایک شاندار اقدام ہے جہاں لوگ سکون کے چند لمحے گزارنے آتے ہیں، انہیں اب ایک صاف ستھرا ماحول میسر آ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی بی سی کی ٹیمیں علاقوں میں متحرک ہیں ان کی گاڑیاں باقاعدگی سے مختلف علاقوں میں کچرا اٹھا رہی ہیں۔ رہائشیوں سے انُکا کہنا تھا کہ یہ تمام منصوبے ٹیم ورک سے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ جس طرح سی بی سی آگے بڑھ کر کام کر رہا ہے ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا ہوگا۔ اپنے گھر اور لان کے کچرے کو الگ الگ تھیلوں میں ڈال کر سی بی سی کی ٹیم کے حوالے کریں تاکہ کلفٹن کنٹونمنٹ مزید صاف ستھرا ہو سکے۔