غیر قانونی تعمیرات مسمار

پنجاب کالونی میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے پنجاب کالونی میں تجاوزات کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی گئی۔ سی بی سی کی ٹیم نے مشینری کی مدد سے دکانوں کے باہر بنائے گئے تندور، چبوترے اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
تجاوزات کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ فٹ پاتھ پر بنائی گئی تعمیرات پیدل چلنے والوں کے لیے رکاوٹ اور خطرے کا سبب بن رہی تھیں۔
سی بی سی کے اس اقدام کو علاقہ مکینوں نے سراہا۔ سی بی سی اپنے زیرانتظام علاقوں میں تجاوزات کے انسداد کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں