کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈیفنس کی مختلف اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کے بعد تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت خیابانِ اتحاد اور دیگر شاہراہوں کے درمیان گرین بیلٹس پر مختلف اقسام کے درخت لگائے جا رہے ہیں۔
یہ درخت نہ صرف شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مؤثر ثابت ہوں گے۔
یاد رہے کہ سی بی سی نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت اور سرپرستی میں کچھ عرصہ قبل پہلے مرحلے میں پانچ اہم شاہراہوں—خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو—کی تعمیرِ نو کا آغاز کیا تھا۔ یہ منصوبہ کارپیٹنگ اور دیگر تعمیراتی مراحل سے گزر کر اب تکمیل کے قریب ہے۔