نعمان حبیب نے بے مثال ترقی کی تائید کردی

نعمان حبیب کی جانب سے سی بی سی نیوز لیٹر ایک بہت اچھا اقدام قرار

پاکستانی آرٹسٹ نعمان حبیب نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جاری کردہ نیوز لیٹر جس میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں اور رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو نمایاں کیا گیا ہےاس کو ایک بہت اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

نعمان حبیب نے سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی کلفٹن کنٹونمنٹ کی بہتری کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں نیوز لیٹر کے اجرا کو ایک بہت اچھا اقدام قرار دیا اور سی بی سی کے سی ای او کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں