کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی فوڈ انسپیکشن ٹیموں نے ڈی ایچ اے فیز 7 ایکسٹینشن کے کمرشل ایریا اورکلفٹن بلاک 8 میں فوڈ آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا اور کھانے پینے کی اشیا کے معیار اور آؤٹ لیٹس میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران مختلف ہوٹلوں اور دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے جبکہ معیاد ختم شدہ اشیا بھی پائی گئیں جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
کچھ آؤٹ لیٹس بغیر فوڈ ٹریڈ لائسینس اور فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کے کام کرتے پائے گئے۔ ایسے فوڈ آؤٹ لیٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور فوڈ ٹریڈ لائسینس حاصل کریں۔
مختلف فوڈ آؤٹ لیٹس پر کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر تنبیہ کی گئی اور جرمانے عائد کیے گئے۔ آؤٹ لیٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کریں۔
سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ کے مکینوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔