اسٹریٹس کی کارپیٹنگ کا عمل تیز

سی بی سی نے خیابان سحر، 14th اسٹریٹ میں سڑک کی کارپیٹنگ مکمل کرلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی)نے خیابان سحر کی 14th اسٹریٹ میں سڑک کی کارپیٹنگ مکمل کرلی ہے۔ فٹ پاتھوں کی تعمیر اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ تعمیر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا گیاہے۔کارپیٹنگ سے قبل سڑک کی کھدائی (ملنگ ورک) اور کرشڈ اسٹونز کی تہہ بچھانے کا کام انجام دیا گیا تاکہ سڑک کی پائیداری میں مزید اضافہ ہو۔سڑک کی جدید طرز پر تعمیر سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی بہتری اور صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں