سڑک کی تعمیر میں بڑی پیش رفت

سی بی سی نے خیابانِ مسلم کی کارپیٹنگ مکمل کرلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے سڑکوں کی تعمیرِ نو کے جاری منصوبے کے تحت خیابانِ مسلم کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔ کارپیٹنگ کا کام اعلیٰ تعمیراتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تیزی سے مکمل کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس اہم سڑک کی تعمیرِ نو سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔
اس منصوبے میں کارپیٹنگ کے ساتھ ساتھ لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑک کی تزئین و آرائش اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل سی بی سی نے خیابانِ ہلال، خیابانِ محافظ ، خیابانِ بادبان، خیابانِ سحر، خیابانِ بدر، خیابانِ شہباز ،خیابانِ شاہین، صباء ایونیو ، خیابان غازی اور دیگر اہم سڑکوں کی تعمیرمکمل کرلی ہے۔پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے میں کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید طرز کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں