سڑکوں، فٹ پاتھوں کی معمول کی مرمت جاری

سی بی سی کی جانب سے سڑکوں، فٹ پاتھوں پر معمول کی مرمت کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابانِ حافظ سمیت دیگر مقامات پر فٹ پاتھوں، سڑک کی درمیانی پٹی (میڈین)، موڑوں اور چوراہوں کی معمول کی مرمت کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم مختلف سڑکوں کو ملانے والے مقامات پر کرب بلاکس کی تبدیلی اور دیگر معمول کی مرمت کے کاموں میں مصروف ہے۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مکینوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں پر مسلسل کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں