سی بی سی ایمرجنسی رسپانس ٹیم ان ایکشن

سی بی سی کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 میں برساتی نالے کی صفائی ،سلیبوں کی تبدیلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 11th کمرشل اسٹریٹ میں برساتی نالے کی صفائی کا کام انجام دیا گیا۔
سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھاری مشینری کی مدد سے سلیب تبدیل کیے اور نالے کی صفائی کا عمل مکمل کیا۔ اس اقدام سے نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں