سی بی سی ای آر ٹی کی بروقت کارروائی

ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ڈی ایچ اے فیز 6، پارک لین 2 میں نیا اسٹریٹ سائن بورڈ نصب کر دیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6 کی پارک لین 2 میں ٹوٹے ہوئے اسٹریٹ سائن بورڈ کی جگہ نیا سائن بورڈ نصب کر دیا۔اوپر دی گئی تصویر میں سی بی سی ای آر ٹی کا عملہ سائن بورڈ کی تنصیب میں مصروف نظر آ رہا ہے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت پر کلفٹن کنٹونمنٹ کے انفرااسٹرکچر کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں رہائشیوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں