کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے اتحاد کمرشل، لین 6 میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ لائن کی تبدیلی کے عمل میں مصروف ہے۔سیوریج لائن کی تبدیلی سے علاقے کے نکاسیٔ آب کے نظام میں مزید بہتری آئے گی جبکہ لین کو صاف ستھرا رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر مقامات پر بھی سی بی سی کی جانب سے نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سی بی سی کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔