کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے 24th کمرشل اسٹریٹ بالمقابل 5th سن سیٹ لین، ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن میں برساتی نالے کا مرمتی کام اور سلیبوں کی تبدیلی جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ برساتی نالے کی بہتری سے اس کے اطراف کے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات اور ایک صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔