سڑکوں کی بڑے پیمانے پر مرمت جاری

سی بی سی کی جانب سے خلیق الزماں روڈ، زمزمہ، پنجاب کالونی اور دیگر مقامات پر سڑکوں کی مرمت تیزی سےجاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف مقامات پر سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جن مقامات پر سڑکوں کی مرمت کا کام انجام دیا جا رہا ہے، ان میں خلیق الزماں روڈ; زمزمہ 2nd ,1st اور 3rd اسٹریٹ; 21st لین، ڈی ایچ اے فیز 7; خیابانِ جامی روڈ، پنجاب کالونی; کلفٹن بلاک 8 ؛ 34th اسٹریٹ خیابانِ بحریہ اور 25th اسٹریٹ خیابان بادبان شامل ہیں۔جاری مرمتی کام میں سڑکوں کے خراب حصوں کی پیوند کاری (پیچ ورک) اور سیوریج لائنوں کے لیے کھودی گئی ٹرینچز کی کارپیٹنگ شامل ہے۔سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کام کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ سڑکوں کی مرمت سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور سڑکوں کو صاف رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں