کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جمہوریہ کالونی میں 12 انچ ڈائمیٹر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کام کو تیزی سے مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ لائن کی تبدیلی سے علاقے میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئے گی۔ سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر علاقوں میں بھی نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔