کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان بدر، لین 4 میں پیورز لگانے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ پیورز کی تنصیب سے نہ صرف لین کو بہتر انداز میں صاف رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ سڑک کے اطراف کرب بلاکس کی تنصیب، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کے روڈ انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔