میڈینز کی بہتری کے لیے اقدامات جاری

مین سن سیٹ بلیوارڈ پر میڈین کی مرمت ، کرب بلاکس کی تبدیلی جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مین سن سیٹ بلیوارڈ پر بالمقابل 2nd ساوتھ اسٹریٹ سڑک کے درمیانی حصے (میڈین) کی مرمت اور کرب بلاکس کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت سے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ کام مکمل ہونے سے میڈین کی حالت بہتر ہوگی اور مین سن سیٹ بلیوارڈ مزید صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے گا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں