سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے سی بی سی سرگرم

کلفٹن بلاک 8 میں مدر کیئر اسپتال کے سامنے سڑک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن بلاک 8 میں مدر کیئر اسپتال کے سامنے سڑک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم سیوریج لائن کے لیے کھودی گئی ٹرینچ کی کارپٹنگ میں مصروف ہے۔ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے یہ کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف رہائشیوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ سڑکوں اور گلیوں کو بہتر انداز میں صاف رکھنے اور کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں