کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای ار ٹی) کلفٹن کنٹونمنٹ میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر حالت میں برقرار رکھنے اور اس حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔
سی بی سی ای ار ٹی کی الیکٹریکل/اسٹریٹ لائٹس ٹیم کی انتھک محنت کے نتیجے میں اسٹریٹ لائٹس سے متعلق وہ شکایات جو ماضی میں سی بی کیئر پورٹل پر اور کنٹرول روم کو بڑی تعداد میں موصول ہوتی تھیں اب تقریباً ختم ہو چکی ہیں اور زیرِ التوا شکایات کی تعداد کم ہو کر صرف 10 سے 20 کے درمیان رہ گئی ہے۔روزانہ موصول ہونے والی شکایات کو 24 گھنٹے کے ٹرن اراؤنڈ کی حکمتِ عملی کے تحت فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی شکایت غیر ضروری طور پر زیرِ التوا نہ رہے۔
ان اقدامات کے نتیجے میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں رات کے وقت آمدورفت کو محفوظ بنانے اور ممکنہ حادثات کی روک تھام میں مدد ملی ہے۔ سی بی سی کی جانب سے اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو رہائشیوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔