کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 6th کمرشل اسٹریٹ پر 10th کمرشل اسٹریٹ سے کمرشل ایونیو تک لین مارکنگ اور کیٹ آئیز کی تنصیب کا کام جاری ہے جسے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اعلیٰ معیار کے تھرموپلاسٹک پینٹ کے ذریعے لینز کی واضح نشاندہی اور جدید ریفلیکٹو کیٹ آئیز کی تنصیب سے نہ صرف سڑک پر سفر کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی بلکہ سڑک کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
کلفٹن کنٹونمنٹ میں سی بی سی کی جانب سے مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مصروف عمل ہے۔