کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جمہوریہ کالونی اور ہزارہ کالونی میں مختلف سڑکوں کی مرمت اور پیوند کاری کا کام کیا گیا ہے تاکہ آمدورفت کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔
سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) نے کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مرمتی کام تیزی سے مکمل کیا۔ سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ جاری ہے۔
سی ای او سی بی سی محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں معیاری سڑکوں کی تعمیر اور موجودہ سڑکوں کو بہتر حالت میں رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔