ہفتۂ صفائی کے تحت تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم

سی بی سی کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں میں ہفتہ صفائی کے تحت تقریبات کا انعقاد

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جاری ہفتۂ صفائی کے تحت خصوصی صفائی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صفائی سے متعلق آگاہی کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی جاری ہیں جن میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔اسی سلسلے میں عثمان اللہ والا اسکول اور بحریہ کالج /اسکول کے ڈی ایچ اے کیمپس میں آگاہی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر سی بی سی کے پبلک ہیلتھ آفیسر محمد فاروق اور ہارٹیکلچر برانچ کی سربراہ اقصیٰ مہدی رانا نے طلبہ کو صاف اور صحت مند ماحول کے قیام کے لیے شہری تعاون اور عوامی شرکت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
ہفتۂ صفائی کا اہتمام ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کنٹونمنٹس میں صفائی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے، ان میں تیزی لانے اور عوامی آگاہی و شرکت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ہفتۂ صفائی کے دوران جامع حکمتِ عملی کے تحت رہائشی اور کمرشل ایریاز میں ٹھوس اور مائع فضلے کو بڑے پیمانے پر ٹھکانے لگانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں کے بچوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی نشستوں، معلوماتی پوسٹرز کی مہم اور شہری ذمہ داریوں کے شعور کو فروغ دینے والی دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور صاف و صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سی بی سی کی جانب سےمسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں