سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے سی بی سی سرگرم

ہاسپٹل اسٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز 2 میں سڑک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ہاسپٹل اسٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز 2 میں سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم سڑک کے خراب حصے پر اسفالٹ کارپیٹنگ کا کام انجام دے رہی ہے۔ کام کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف رہائشیوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ سڑکوں اور گلیوں کو بہتر انداز میں صاف رکھنے اور کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں