جانوں کی حفاظت اولین ترجیح

سی بی سی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی کھلے اور ٹوٹے ہوئے مین ہولزکے خلاف کارروائی

کھلے گٹر کے ڈھکن نہ صرف صحت و صفائی کا مسئلہ ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ثابت ہوتے ہیں۔ اس خطرے کے تدارک اور عوام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم ایسی شکایات پر فوری کارروائی کرتی ہے۔
لہٰذا شہریوں سے گزارش ہے کہ اس نوعیت کی کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر سی بی کیئر ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔
اسی ضمن میں ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خیابانِ طارق فیز 6، بخاری کمرشل، خیابانِ راحت اور دیگر علاقوں میں متعدد کارروائیاں انجام دیں۔ عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے اس اقدام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں