سی بی سی کی جانب سے فیز ٹو، ساؤتھ سینٹرل ایونیو پر نئے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن(CBC) نے فیز ٹو، ساؤتھ سینٹرل ایونیو پر اسٹریٹ لائٹس اور پولز کی تنصیب کا منصوبہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد شہری انفراسٹرکچر میں بہتری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت توانائی کی بچت کرنے والی جدید ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس ان مقامات پر نصب کی جا رہی ہیں جہاں روشنی کا فقدان تھا، تاکہ رات کے اوقات میں بہتر روشنی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی بی سی انتظامیہ ایک روشن، محفوظ اور پائیدار ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں کی سہولت کے لیے جدید، ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں پر مسلسل کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں