ماحول دوست اقدام

خیابان بحریہ پر پلانٹرز کی تعمیر و مرمت

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے مختلف اہم شاہراہوں کی کارپیٹنگ کے بعد ان کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں خیابان بحریہ کے درمیانی حصے میں اینٹوں سے بنے پلانٹرز کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ جاری ہے۔
اینٹوں سے بنے ان پلانٹرز کی مرمت سے ماحول کو صاف اور خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، جہاں بھی ضرورت ہوگی، ان پلانٹرز میں سی بی سی کی جانب سے نئے درخت بھی لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں