کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر مقامات پر فٹ پاتھوں کی تعمیرومرمت اور سڑکوں کے اطراف کرب بلاکس لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وہ مقامات جہاں فٹ پاتھوں کی تعمیرومرمت جاری ہے ان میں ڈی ایچ اے فیز 4 کی 5th اور 7th کمرشل لین شامل ہیں۔اس کے علاوہ خیابان بدر کی 4th لین میں بھی پیور ز لگائے جارہے ہیں۔ اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔