سڑکوں کی مرمت کا سلسلہ تیزی سے جاری

سی بی سی کی جانب سے پی این ایس شفا لنک روڈ کی کارپیٹنگ کا کام مکمل

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے پی این ایس شفا لنک روڈ کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح اولڈ سن سیٹ بلیوارڈ روڈ کے ایک خراب حصے کی بھی کارپیٹنگ کر دی گئی ہے۔
سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان اقدامات میں سڑکوں کی کارپیٹنگ کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت، لین مارکنگ اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی شامل ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں معیاری سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور ان کی مناسب دیکھ بھال کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں تاکہ رہائشیوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں