ایک اور اسٹریٹ کی کارپیٹنگ مکمل

سی بی سی نے خیابان مجاہد ، 12th اسٹریٹ کی کارپیٹنگ مکمل کرلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی)نے ڈی ایچ اے فیز 5 میں خیابان مجاہد کی 12th اسٹریٹ کی کارپیٹنگ مکمل کرلی ہے۔ تعمیر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا گیاہے۔ سڑک کی تعمیر میں پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے کارپیٹنگ کی دو تہیں یعنی بائنڈر کورس اور ویئرنگ کورس بچھائی گئی ہیں۔
سڑک کی جدید طرز پر تعمیر سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت جاری ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی بہتری اور صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں