کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے آرمی ہاوسنگ اسکیم، زمزمہ، ڈی ایچ اے فیز 5 میں سڑکوں پر آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف اہم اقدامات کیے ہیں۔اس سلسلے میں سڑکوں پر اسپیڈ بریکرز نصب کرنے کے ساتھ کرب بلاکس کی مرمت اور پینٹ، روڈ لین مارکنگ اور بلائنڈ موڑوں پر کنویکس مررز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے پولز اور اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی ہیں تاکہ رات کے اوقات میں آمدورفت کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
سی بی سی کے ان اقدامات کو آرمی ہاؤسنگ اسکیم کے مکینوں کی جانب سے خو ب سراہا جا رہا ہے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔