بارشوں کے بعد جراثیم کش اسپرے مہم جاری

کلفٹن کنٹونمنٹ میں حالیہ بارشوں کے بعد جراثیم کش اسپرے مہم جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے اپنے زیرِ انتظام علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد وسیع پیمانے پر جراثیم کش اسپرے مہم جاری ہے۔
سی بی سی کے زیرِ انتظام علاقوں میں باقاعدگی سے اسپرے مہم کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ مچھروں، مکھیوں اور دیگر بیماری پھیلانے والے کیڑے مکوڑوں کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور رہائشیوں کو ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
سی بی سی نے اپریل کے لیے اسپرے کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ تاہم، غیر موافق موسم کی صورت میں متعلقہ دن کا اسپرے منسوخ کیا جا سکتا ہے اور اسے بعد میں کسی اور دن مکمل کیا جائے گا۔
اس اسپرے مہم کی نگرانی سی بی سی کے پبلک ہیلتھ آفیسر محمد فاروق کر رہے ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے مکینوں کو ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔
اس ماہ کے شیڈول کے مطابق ان علاقوں میں ڈیفنس کے فیز 1، 2، 2 ایکسٹینشن، فیز 4، ہزارہ، جمہوریہ، پارسی اور PNT کالونی، اے اور بی مارکیٹ، ڈیفنس گارڈن اور بکشاں ولیج، چوہدری خلیق الزماں کالونی، فیز 5، نیلم کالونی، فیز 5 ایکسٹینشن، سی ویو اپارٹمنٹس، فیز 7 اور فیز 7 ایکسٹینشن، فیز 6، فیز 8، کلفٹن بلاک 8 اور 9، دہلی کالونی اور پنجاب کالونی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں