کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے حال ہی میں منعقد کیے جانے والے ہفتۂ صفائی میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور کلفٹن کنٹونمنٹ میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول برقرار رکھنے کے لیے سی بی سی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی (سی ڈی سی) کے صدر عبدالرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں سی بی سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہفتۂ صفائی کی کامیابی پر سی بی سی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی بی سی کی کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔