کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے خیابان بادبان، ڈی ایچ اے فیز 7 کی 19th لین میں سڑک کی تعمیر نو کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں ملنگ ورک شروع کردیا گیا ہے۔ سڑک کی تعمیرِ نو کا کام اعلیٰ معیار اور پائیداری کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت سڑک کی تعمیرِ نو کے ساتھ لین مارکنگ اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی شامل ہیں۔ سڑک کی تعمیرِ سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں مزید سہولت میسر آئے گی۔
سی بی سی سی ای او کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں