سی بی سی ورچوئل ڈیپارٹمنٹ کیسے کام کرتا ہے؟

سی بی سی ورچوئل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی خصوصی وی لاگ میں رہائشیوں کے لیے معلوماتی گفتگو

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ایک جدید اور مؤثر نظام کے تحت کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں سی بی سی ورچوئل (CBC Virtual) ڈیپارٹمنٹ رہائشیوں کے مسائل کے حل کے لیے 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشی گھر بیٹھے کسی بھی وقت سی بی کیئر (CB CARE) ایپ کے ذریعے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
سی بی سی ورچوئل ڈیپارٹمنٹ کیسے کام کرتا ہے؟ اس حوالے سے مزید جاننے کے لیےخصوصی وی لاگ میں سی بی سی ورچوئل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی معلوماتی گفتگو ملاحظہ کریں جس میں انہوں نے شعبے کے طریقۂ کار، رہائشیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور شکایات کے اندراج سے لے کر متعلقہ شعبوں کے ساتھ رابطے اور فالو اَپ کے نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں