پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوا نہایت آسان

سی بی سی دفتر میں پی او ایس مشین کی سہولت فراہم

رہائشیوں کی سہولت کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے اپنے سی بی کیئر آفس میں پی او ایس مشین کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے ذریعے اب رہائشی بغیر لائن میں لگے اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فوری طور پر ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں اپنے زیرِ انتظام علاقوں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں