سی بی سی کی ہفتہ صفائی مہم میں توسیع

سی بی سی کی جانب سےصفائی کے خصوصی اقدامات 21 اکتوبر تک جاری رہیں گے

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جاری ہفتۂ صفائی مہم میں توسیع کردی گئی ہے۔ 13 اکتوبر کو شروع ہونے والی ہفتہ صفائی مہم اب 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ہفتۂ صفائی کا انعقاد ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔کلفٹن کنٹونمنٹ میں جاری صفائی کی خصوصی سرگرمیوں میں سول سوسائٹی کے ارکان، عوامی نمائندے، فنکار اور معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہری بھرپور حصہ لے رہےہیں۔ رہائشیوں نے سی بی سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں معیاری شہری سہولیات اور صاف و صحت مند ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو خوب سراہاہے۔ہفتۂ صفائی کے دوران سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں