عید میلاد النبی ﷺ : سی بی سی کی عمارت برقی روشنیوں سے منور

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سی بی سی کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا

جشنِ عید میلادُ النبی (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کے موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی عمارت کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا۔ خوبصورت روشنیوں سے سجی عمارت عید میلادُ النبی (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کی خوشیوں اور عقیدت و محبت کی عکاس نظر آ رہی ہے۔
سی بی سی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں کی گزرگاہوں اور مساجد کے اطراف سڑکوں کی مرمت اور صفائی کے جامع اقدامات کئے جن میں کچرا اور مٹی اٹھانے کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی شامل تھا تاکہ اس بابرقت موقع پر کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے ۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں